تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود نے شرکت کی۔ تقریب میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے وفود کی شرکت مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اہم سفارتی اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات تہران کے گرینڈ امام خمینی مصلیٰ میں منعقد ہوئیں، جن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت، غیر ملکی وفود اور ایران کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔
پاکستان سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں ایاز صادق، اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو سمیت سرکاری حکام شامل تھے۔
بھارت کی جانب سے بھی ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی، جس میں ریاست بہار کے گورنر سید عطا حسنین اور کانگریس رہنما سلمان خورشید شامل تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق غیر ملکی وفود کے لیے خصوصی تقریب کے بعد اب عوامی سطح پر تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ عوام کے لیے گرینڈ مصلیٰ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، جہاں لاکھوں سوگواروں کی آمد متوقع ہے۔


