ہومUncategorizedبھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مساجد...

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مساجد کو مسمار کر دیا گیا

وارانسی (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مساجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی حکومت کی جانب سے سڑک کو کشادہ کرنے اور شہری ترقیاتی منصوبے کے تحت کی گئی۔ اس دوران علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مساجد منصوبہ بندی کے راستے میں آ رہی تھیں اور قانونی کارروائی اور پیشگی نوٹس کے بعد انہدام کیا گیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق پانچ مساجد کی انتظامیہ نے منصوبے کے تحت کارروائی میں تعاون بھی کیا جبکہ چھٹی مسجد سے متعلق معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

دوسری جانب مقامی مسلم تنظیموں اور بعض سماجی کارکنوں نے اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی اور مذہبی اہمیت رکھنے والی مساجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو متبادل راستے تلاش کرنے چاہیے تھے اور اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں