ہومUncategorizedڈچ فٹبال فیڈریشن کا نسلی تعصب پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ڈچ فٹبال فیڈریشن کا نسلی تعصب پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ایمسٹرڈیم (لارڈ میڈیا) نیدرلینڈز فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ 2026 سے اخراج کے بعد کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیڈریشن نے سرکاری طور پر پراسیکیوٹر کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد نیدرلینڈز کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر نسلی تعصب پر مبنی پیغامات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیڈریشن نے کہا کہ نفرت انگیز پیغامات کی نشاندہی ممکن نہیں، لیکن یہ پیغام دیا گیا ہے کہ نسل پرستانہ رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 میں نیدرلینڈز کو مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔ مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر مقابلہ 1-1 سے برابر تھا، لیکن پینلٹی میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی اپنے مواقع ضائع کر بیٹھے۔

نیدرلینڈز کے وزیراعظم روب جیٹن نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کامیابی کے وقت قومی ہیرو سمجھے جاتے ہیں، لیکن ایک غلطی پر ان کے خلاف نفرت انگیز مہم ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ استغاثہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں