ہومUncategorizedپی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 110 کروڑ ...

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 110 کروڑ روپے مختص کردیے

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس کے لیے 110 کروڑ روپےمختص کر دیے ہیں۔ اس سال 45 کرکٹرز کو مختلف پانچ کیٹیگریز میں معاہدے دیے جائیں گے۔

کیٹیگری اے بی کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کی میچ فیس 15 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ کیٹیگری اے کی ٹیسٹ فیس 15 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی ساڑھے 4 لاکھ ہوگی۔ کیٹیگری بی سی کی ٹیسٹ فیس 9 لاکھ، ون ڈے ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 5 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

اس وقت زیرمعاہدہ 30 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں 1257795، ون ڈے 644620 اور ٹی ٹوئنٹی میں 418584 معاوضہ دیا جاتا ہے۔ مینز ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مجموعی طور پر 175 کھلاڑیوں سے معاہدے کیے جائیں گے۔

ویمن کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ فیس میں بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ ابتدائی چار کیٹیگریز کو 33 فیصد جبکہ آخری کیٹیگری کو 50 فیصد انکریمنٹ ملا ہے۔ ویمن ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مگر میچ فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔

پی سی بی نے ویمن ڈومیسٹک کرکٹ میں دو نئے ٹورنامنٹس، سپر تھری ون ڈے اور سپر تھری ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے، جن پر بالترتیب 70.57 اور 59.13 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں