ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلشاہ رخ خان کی نائٹ رائیڈرز نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ...

شاہ رخ خان کی نائٹ رائیڈرز نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم قائم کردیا

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ اسٹیڈیم نائٹ رائیڈرز گروپ کا اپنی ہوم مارکیٹ سے باہر پہلا بین الاقوامی معیار کا کرکٹ میدان ہے۔

لاس اینجلس میں تعمیر شدہ اس میدان میں میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کا پہلا میچ کھیلا گیا، جہاں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے واشنگٹن فریڈم کا مقابلہ کیا۔ یہ اسٹیڈیم کرکٹ کے مستقل مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق اس میدان میں آٹھ وکٹوں والا مین اسکوائر، آئی سی سی کے تقاضوں کے مطابق گراؤنڈ کی پیمائش اور 120 فٹ بلند چھ فلڈ لائٹ ٹاورز شامل ہیں۔

اس منصوبے کے لیے 32 ہزار میٹرک ٹن سے زائد مٹی منتقل کی گئی۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جو خواب برسوں پہلے دیکھا گیا تھا، وہ آج حقیقت بن چکا ہے۔

نائٹ رائیڈرز اسپورٹس کے سی ای او وینکی میسور نے اس منصوبے کو فرنچائز کی عالمی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے جدید انفراسٹرکچر ناگزیر ہے۔ نائٹ رائیڈرز گروپ اس وقت تین براعظموں میں چار مختلف فرنچائزز کا مالک ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں