وینزویلا (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار 430 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ملک کی قائم مقام صدر نے ریاست لاگوئیرا کو فوجی کنٹرول میں دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ امدادی سرگرمیاں مؤثر بنائی جا سکیں۔ متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔
زلزلے کو 72 گھنٹے سے زائد ہو چکے ہیں، تاہم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ 50 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ساحلی ریاست لاگوئیرا میں ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ چار روز بعد ایک گیارہ سالہ لڑکے، نو ماہ کی ایک بچی اور ایک بزرگ خاتون کو بھی بچا لیا گیا ہے۔
امریکا، کولمبیا، چلی، میکسیکو، اسپین، فرانس، چین، بھارت اور دیگر ممالک نے وینزویلا کے لیے امدادی سامان، طبی عملہ اور خصوصی ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


