ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں...

آبنائے ہرمز 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی، عباس عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی۔ انہوں نے بغداد میں عراقی ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکی حملے آبنائے ہرمز کی بحالی میں رکاوٹ ہیں اور کسی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ یہ جنگ پورے خطے کے لیے نقصان دہ ہے اور تمام ممالک کو خطے کی سلامتی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کا لبنان سے انخلا اور وہاں حملے روکنے کو امریکہ کے ساتھ عبوری معاہدے کا لازمی حصہ قرار دیا۔

عراقچی نے عراقی حکومت کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عراق کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے کہا کہ ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں وزراء نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے عراق کی مالی اور معاشی صورتحال کو متاثر کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں