ہومانٹرنیشنلبھارت کو ملنے والے تیجس طیارے کے 6 انجنوں میں سے ایک...

بھارت کو ملنے والے تیجس طیارے کے 6 انجنوں میں سے ایک خراب

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت کو امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس سے ملنے والے چھ ایف 404 انجنوں میں سے ایک خراب نکل آیا، جو لائٹ کامبیٹ ائیر کرافٹ تیجس ایم کے1اے کے لیے تیار کیے جا رہے تھے۔

انجن کی خرابی کے بعد تیجس فائٹر پروگرام کو مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ذرائع کے مطابق، انجن کی وسیع پیمانے پر تکنیکی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ جنرل الیکٹرک کے ابتدائی پروڈکشن رن کے انجنوں میں ٹربائن بلیڈز یا ٹربائن ڈسکس میں مائیکرو کریکس جیسے ممکنہ نقائص کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں