آزاد جموں و کشمیر (لارڈ میڈیا): کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خواجہ انیس نے تنظیم کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنظیم کے انتشار کو مسترد کریں۔
فیصل گیلانی نے کہا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کے مشن سے پیچھے ہٹ چکی ہے اور ملک دشمن عناصر کی ایما پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں رہ سکتے جو نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرے۔
نیلم سے تعلق رکھنے والے خواجہ انیس نے بھی ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ کالعدم کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاست اور اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کے بیان کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے اور کشمیری نوجوانوں سے اس تنظیم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔


