ہوماہم ترینفیفا ورلڈ کپ، پرتگال اور کولمبیا کا میچ برابری پر ختم

فیفا ورلڈ کپ، پرتگال اور کولمبیا کا میچ برابری پر ختم

میامی (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ کے اہم مقابلے میں کولمبیا اور پرتگال کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کولمبیا نے اس نتیجے کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پرتگال کو دوسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔

میامی میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں پرتگال کو گروپ میں سرفہرست آنے کے لیے فتح درکار تھی، لیکن کولمبیا نے بھرپور دفاعی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پرتگال کو کامیابی حاصل نہ کرنے دی۔

میچ کے آغاز میں کولمبیا کے جون کورڈوبا نے ہیڈر کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کراس بار کے اوپر سے گزر گئی۔ کچھ لمحوں بعد پرتگال کے گول کیپر ڈیوگو کوسٹا نے شاندار بچاؤ کرتے ہوئے کولمبیا کو برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پرتگال نے حملے تیز کیے لیکن کولمبیا کے گول کیپر کامیلو وارگاس نے برونو فرنینڈس کی طاقتور شاٹ کو روک کر اپنی ٹیم کو نقصان سے بچایا۔

کرسٹیانو رونالڈو، جنہوں نے گزشتہ میچ میں ازبکستان کے خلاف دو گول اسکور کیے تھے، اس بار کولمبیا کے مضبوط دفاع کے سامنے زیادہ مؤثر ثابت نہ ہو سکے اور پورے میچ میں محدود مواقع ہی حاصل کر پائے۔

دوسرے ہاف میں کولمبیا نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ رچرڈ ریوس اور گستاوو پوئرتا کے حملے خطرناک ثابت ہوئے جبکہ لوئس سواریز ایک آسان موقع ضائع کر بیٹھے۔

میچ کے 90ویں منٹ میں ڈیونسن سانچیز نے ہیڈر کے ذریعے گول کر دیا، لیکن اسسٹنٹ ریفری نے معمولی آف سائیڈ کی بنیاد پر گول مسترد کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں