ہوماہم ترینپی ٹی آئی رجسٹریشن فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج، الیکشن کمیشن اپیل...

پی ٹی آئی رجسٹریشن فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج، الیکشن کمیشن اپیل دائر

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن کے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز نے اپیل دائر کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 29 جون 2026 کو مقرر کی ہے۔ 23 جون 2026 کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں