ہوماہم ترینوزیر تعلیم پنجاب کے بیان پر اساتذہ کا سخت ردعمل

وزیر تعلیم پنجاب کے بیان پر اساتذہ کا سخت ردعمل

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے بیان میں اساتذہ پر بدعنوانی اور سرکاری املاک کی چوری کے الزامات کی وجہ سے تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ اس بیان نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو مشتعل کر دیا، جنہوں نے سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے جنوبی پنجاب میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ بعض اساتذہ اسکولوں سے ریٹائرمنٹ یا تبادلے کے وقت پنکھے اور دیگر سامان لے جاتے ہیں، جبکہ کچھ نے جعلی انرولمنٹ بھی ظاہر کی ہے۔

وزیر تعلیم کے اس بیان پر اساتذہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد رانا سکندر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنقید تمام اساتذہ پر نہیں بلکہ صرف بدعنوان عناصر پر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شواہد موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ اساتذہ کے نام بھی سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

رانا سکندر نے یہ بھی کہا کہ ان کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اور جو اساتذہ نقل مافیا کا حصہ ہیں یا کئی سال سے اسکولز نہیں آئے، ان کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں