ہوماہم ترینپاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی قرارا، اسلام آباد...

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی قرارا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر مقررہ طریقہ کار کے شہریوں کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس محمد اعظم خان نے ترکیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے زین عتیق کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سفری پابندیاں صرف قانونی اتھارٹی اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہی عائد کی جاسکتی ہیں۔

عدالت نے زین عتیق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ شہری کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ یا سزا کا ریکارڈ نہیں ہے۔ ایف آئی اے کی سفارشات کو بغیر وجوہات نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ غیر قانونی انٹری یا ممنوعہ فعل کی بنا پر ڈی پورٹ افراد کو اتھارٹی کی منظوری کے بغیر غیرمعینہ مدت تک پاسپورٹ لسٹ میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ریکارڈ میں ایسی کوئی بات نہیں کہ درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر رکھا جائے۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ شیریں مزاری کیس میں فیصلہ ہوا تھا کہ سفری پابندیاں صرف قانونی اتھارٹی اور مقررہ طریقہ کار پر ہی لگائی جاسکتی ہیں۔ حکام اس معاملے میں قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں