ہوماہم ترینپیرس فیشن ویک شدید گرمی سے متاثر، منتظمین کو مشکلات میں مبتلا

پیرس فیشن ویک شدید گرمی سے متاثر، منتظمین کو مشکلات میں مبتلا

پیرس (لارڈ میڈیا): یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے اثرات پیرس فیشن ویک پر نمایاں ہوگئے ہیں، جہاں غیر معمولی گرمی اور حبس نے شرکا اور منتظمین کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ شدید درجہ حرارت کے باعث کئی فیشن شوز کے مقامات پر ایئر کنڈیشننگ کا نظام مؤثر ثابت نہ ہو سکا، جبکہ بعض مقامات پر پینے کے پانی کی قلت کی شکایات بھی سامنے آئیں، جس نے فیشن انڈسٹری کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی تیاری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

منتظمین نے مہمانوں کو گرمی سے بچانے کے لیے آئسڈ منرل واٹر، برف کے پیکٹس اور مسٹ مشینوں کا انتظام کیا، تاہم شدید گرمی کے سامنے یہ اقدامات بھی ناکافی محسوس ہوئے۔ برطانوی فیشن نقاد بین فری مین نے کہا ہے کہ گرمی اتنی زیادہ تھی کہ برداشت مشکل ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اسپین اور فرانس میں کئی افراد دم توڑ چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں