ہوماہم ترینکراچی میں آٹا اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی میں آٹا اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں پچاس کلو آٹے کے تھیلے اور مختلف اقسام کے چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ چاول کی مختلف اقسام 20 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں۔

خریداروں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

دکانداروں نے کہا ہے کہ اگر مارکیٹ کے حالات یہی رہے تو آئندہ دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں