مظفرآباد (لارڈ میڈیا): کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کمیٹی پر الزام ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کے لئے بیرونی ایماء پر کام کر رہی تھی۔
کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کو لوگوں کو ہراساں کر کے پیسے اکٹھے کرنے اور بیرون ملک سے فنڈز منگوانے میں ملوث پایا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار سہولتکار مہتاب احمد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کالعدم کمیٹی کے سرغنہ حمزہ کی ہدایات کے تحت فنڈز اکٹھے کر کے راولاکوٹ بھجوائے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر پولیس نے اسے راولاکوٹ فنڈز لے جاتے ہوئے گرفتار کیا۔
کمیٹی کے سرغنہ حمزہ کے والد نے بھی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے راولاکوٹ کیلئے ان سے پیسے منگوائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ان کا انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
ماہرین کے مطابق، آزاد کشمیر کے باشعور عوام اب ان ملک دشمن عناصر کے مقاصد کو خود ناکام بنا رہے ہیں۔


