ہوماہم ترینعمران خان کی قیدِ تنہائی کے خلاف علیمہ خان کا ...

عمران خان کی قیدِ تنہائی کے خلاف علیمہ خان کا عدالت رجوع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیدِ تنہائی کے خلاف ان کی بہن علیمہ خانم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ایم ایس پمز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو روزانہ 22 گھنٹے اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ چھ ماہ سے ان کی اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق کسی عدالتی فیصلے میں قیدِ تنہائی کا حکم نہیں ہے، اس کے باوجود عمران خان کو اس سخت سزا جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی ایک آنکھ تقریباً 85 فیصد متاثر ہو چکی ہے، جس پر فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قیدِ تنہائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس عمل سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں