ہوماہم تریناٹلی نے پاکستانی نوجوان کی بہادری پر اعزازی شیلڈ سے نوازا

اٹلی نے پاکستانی نوجوان کی بہادری پر اعزازی شیلڈ سے نوازا

بریشیا (لارڈ میڈیا): اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستانی نوجوان نوید اسلم نے دو معصوم بچوں کی جان بچا کر بہادری کی مثال قائم کی۔ ان کی اس دلیری پر بریشیا کی میئر لورا کاسٹیلیٹی نے ان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ واقعہ کے مطابق کچھ دن قبل پارک میں بچوں پر نائجیرین شہری نے حملہ کیا، جسے نوید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر قابو کیا۔ پولیس کے آنے تک حملہ آور کو پکڑے رکھا اور خود زخمی بھی ہوئے۔ اس شاندار کارنامے کے بعد میئر نے تقریب میں ان کی جرات کو سراہا۔ نوید نے کہا کہ یہ ان کی انسانی ذمہ داری تھی۔ پاکستانی برادری نے بھی ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کی تعریف کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں