ہوماہم ترینایران کا آخری لمحات میں وی اے آر کے ذریعے گول مسترد

ایران کا آخری لمحات میں وی اے آر کے ذریعے گول مسترد

لارڈ میڈیا: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کو مصر کے خلاف ڈرامائی میچ کے آخری لمحات میں بڑا دھچکا لگا، جب ان کا فاتحانہ گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ میچ 1-1 سے برابر ہوا اور ایران کو ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

مصر نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے آخری 32 ٹیموں میں جگہ یقینی بنالی۔ محمود صابر نے پانچویں منٹ میں گول کر کے مصر کو برتری دلائی جبکہ ایران نے 14ویں منٹ میں رامین رضائیان کے ذریعے مقابلہ برابر کیا۔

ابتدائی تیز رفتار کھیل کے بعد میچ سست ہو گیا۔ ایران نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے جیت کی کوشش کی، مگر وی اے آر نے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کر دیا۔

ایران کو اب گروپ کے دیگر میچوں کے نتائج کا انتظار ہے تاکہ وہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا سکے۔ مصر اگلے مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں