ہوماہم ترینسوا کروڑ زیورات کی ڈکیتی، بھارتی فضائیہ کا اہلکار گرفتار

سوا کروڑ زیورات کی ڈکیتی، بھارتی فضائیہ کا اہلکار گرفتار

احمد آباد (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جیولری شاپ میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے کارپورل دیپک بھوکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری دہلی سے عمل میں آئی، جہاں وہ بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق واردات 16 جولائی 2024 کو مانیک چوک میں ہوئی تھی، جہاں ملزم نے چہرہ ڈھانپ کر اور سرخ ٹوپی پہن کر دکان سے زیورات لوٹے اور دکاندار کو گولی مار دی تھی۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور تقریباً دو سال تک گرفت سے بچا رہا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران ایک سروس ریوالور کی چوری کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے بعد ملزم کی شناخت ممکن ہوئی۔ احمد آباد پولیس کی ٹیم نے دہلی پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے بیرک سے واردات میں استعمال ہونے والا ریوالور اور گولیاں برآمد کر لیں۔

ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، جعلی آدھار کارڈز، مختلف موبائل نمبرز اور جعلی شناخت کا استعمال کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بھارتی فضائیہ میں اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت حاصل تھی۔

احمد آباد میں جیولری ڈکیتی اور جام نگر میں چوری کے مقدمات کی گتھی ملزم کی گرفتاری کے بعد سلجھا لی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں