ہوماہم ترینآئرلینڈ نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ریکارڈ قائم کر دیا

آئرلینڈ نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ریکارڈ قائم کر دیا

بیلفاسٹ (لارڈ میڈیا): آئرلینڈ نے انجری کے باعث چھ اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود بھارت کو تاریخی شکست دے دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر آئرلینڈ نے 182 رنز بنائے۔ کپتان لوکران ٹکر اور گیرتح ڈیلانی نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کے جے مونڈرا نے اپنے ڈیبیو میچ میں 26 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو ہولارڈ نے 28 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آئرلینڈ کی یہ کامیابی مایوس کن ورلڈ کپ مہم کے بعد بڑی حوصلہ افزائی ثابت ہوئی۔ آئرش ٹیم نے ماضی میں بھی 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں