ہوماہم ترینسیریک بندرگاہ پر امریکی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ، ایرانی...

سیریک بندرگاہ پر امریکی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ، ایرانی میڈیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے باوجود سیریک بندرگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایران کی ‘مہر’ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ مشرقی ہرمزگان کی بندرگاہوں کے سربراہ کے مطابق امریکی بمباری میں بندرگاہ محفوظ رہی۔

یہ حملہ ایک ایرانی ڈرون کی جانب سے امریکی مال بردار جہاز کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، مگر بندرگاہ پر تمام کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے اور امریکا سفارت کاری کا احترام نہیں کرتا۔ انہوں نے امریکی صدر پر بھی تنقید کی۔

پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا کہ انہوں نے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں