مہاراج گنج (لارڈ میڈیا): بھارت کے ضلع مہاراج گنج میں ایک نشے میں دھت شخص بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا اور بجلی کی تاروں پر سوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش میں پیش آیا جہاں 11 ہزار وولٹ بجلی کے کھمبے پر دین دیال نامی شخص نے نشے کی حالت میں چڑھائی کی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دین دیال کی خوش قسمتی تھی کہ جیسے ہی وہ کھمبے پر چڑھا تو بجلی منقطع ہوگئی، جس سے اس کی جان بچ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دین دیال کو نیچے اترنے کے لیے بہت سمجھایا گیا، لیکن وہ نہ مانا۔ اس پر محکمہ بجلی سے رابطہ کیا گیا اور ریسکیو آپریشن کے دوران بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے سے روکا گیا۔ کئی کوششوں کے بعد دین دیال کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔


