مکاؤ (شنہوا) چین کے جنوبی مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے حکام نے بتایا کہ مکاؤ جمعہ سے چہرہ سکین کرنے والی سمارٹ امیگریشن کلیئرنس سروس کا دائرہ کار چھنگ ماؤ پورٹ اور ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ برج پورٹ کے ژوہائی-مکاؤ ہال تک وسیع کرے گا۔
یہ فیصلہ پبلک سکیورٹی پولیس فورس، پبلک سکیورٹی فورسز افیئرز بیورو آف مکاؤ اور ژوہائی کے بارڈر انسپکشن حکام نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ سروس، جو خودکار راستوں پر بغیر دستاویزات کے کلیئرنس کے لئے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، پہلی بار نومبر 2025 میں ہینگ چھن پورٹ پر شروع کی گئی تھی۔
پبلک سکیورٹی کے محکموں کے مطابق اس توسیع کی بدولت اب مکاؤ کے تمام مشترکہ معائنہ مراکز پر امیگریشن کلیئرنس ‘فیس سکین’ کے ذریعے مجموعی طور پر 204 خودکار چینلز پر دستیاب ہوگی۔”
اس سروس کے لئے رجسٹریشن کرانے کے بعد ایسے مسافر جن کی عمر 14 سال یا اس سے زیادہ ہے اور وہ مکاؤ کے رہائشی، ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی یا مین لینڈ کے رہائشی ہیں، ان تینوں پورٹس پر نصب مشترکہ معائنے کے آٹومیٹڈ چینلز پر امیگریشن کلیئرنس کے لئے "فیس سکین” کا استعمال کر سکتے ہیں۔


