ہومUncategorizedڈالر کی قیمت روکنے کا دعویٰ، 500 روپے تک جا سکتی ہے۔...

ڈالر کی قیمت روکنے کا دعویٰ، 500 روپے تک جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈالر کی قیمت کو زبردستی روک رکھا ہے، ورنہ یہ 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا این ایف سی کا حق نہیں دے رہا۔

وزیراعلیٰ نے بجٹ سیشن کے دوران اپنی ٹیم کو بہترین بجٹ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور اپوزیشن سے کہا کہ بجٹ کا جشن منائیں یا نہ منائیں، لیکن لیڈر کی رہائی کا ضرور جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہے، حالانکہ کم از کم 5 ہونا چاہیے۔ انہوں نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو زبردستی لائے گئے ہیں ان کی وجہ سے پاکستان کا 36 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ پورا نہیں ہو سکتا۔

سہیل آفریدی نے ایوان میں سیکیورٹی گارڈ عارف خٹک کو بلا لیا اور اس کی خدمات کو سراہا، جبکہ اپوزیشن نے اس پر احتجاج کیا اور غیر متعلقہ شخص کو ایوان میں لانے پر اعتراض کیا۔

اپوزیشن اراکین نے اس موقع پر نواز شریف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں