ہومUncategorizedاسرائیل کا لبنان اور شام سے فوجیں نہ ہٹانے کا اعلان

اسرائیل کا لبنان اور شام سے فوجیں نہ ہٹانے کا اعلان

یروشلم (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان اور شام کے زیر قبضہ علاقوں سے فوجیں واپس نہیں بلائے گا، چاہے امریکہ بھی ایسا کرنے کو کہے۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقرار رہے گی اور کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر نے اس بات پر اصرار کیا کہ لبنان میں صیہونی فوج کی موجودگی سے بے گھر ہونے والے تقریباً دو لاکھ لبنانی شہریاب ان علاقوں میں واپس نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیکیورٹی زونز میں شہریوں کی موجودگی سے اسرائیلی فوجیوں کو خطرات لاحق ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان کے سیکیورٹی زونز میں فوجی رہائش پذیر رہیں گے جبکہ شہری باہر رہیں گے۔ انہوں نے علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج وہاں سے واپس نہیں ہٹے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شام کے ان علاقوں سے بھی دستبردار نہیں ہوگا جو اس کی فوج کے قبضے میں ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو اسرائیل کی دفاعی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت میں لبنان کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے۔ ایران نے مذاکرات میں شرط رکھی ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے روکے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں