ہومUncategorizedایران کے منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر جاری کرنے پر...

ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر جاری کرنے پر دستخط ہو گئے، باقر قالیباف

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر جاری کرنے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ باقر قالیباف نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے لیے ایک اہم جنرل لائسنس جاری کرتے ہوئے محدود مدت کے لیے ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت ایران 21 اگست تک عالمی منڈی میں خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری رکھ سکے گا۔

سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان حتمی معاہدے کیلئے 60 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی گئی جبکہ مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل خریداری پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں