ہومUncategorizedکِیا اسپورٹیج کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی

کِیا اسپورٹیج کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی

لاہور (لارڈ میڈیا): کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ایس یو وی، کِیا اسپورٹیج کے ویریئنٹ ایل الفا کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے، جس سے گاڑی کی نئی ایکس فیکٹری قیمت 78 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ کمی 22 جون 2026 سے لاگو ہوگی۔

کِیا اسپورٹیج ایل الفا 2000 سی سی نان ہائبرڈ پیٹرول انجن کی حامل ہے اور اسے اسپورٹیج سیریز کا انٹری لیول ویریئنٹ سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمت میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں اور یہ نقد اور فنانسنگ دونوں طریقوں سے خریداری پر لاگو ہوگی۔

لکی موٹرز، جو پاکستان میں کِیا اور پیجو برانڈز کو چلاتی ہے، نے پیجو گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں