ہومUncategorizedامریکی دباؤ پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور

امریکی دباؤ پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور

بیروت (لارڈ میڈیا): امریکی دباؤ کے نتیجے میں اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور ہو گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ بلیو لائن سے انخلا کے لیے اسرائیلی اور لبنانی ٹیمیں مذاکرات کے ذریعے انخلا کے مقامات کا تعین کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے زیر قبضہ علاقے مرحلہ وار لبنانی فوج کے حوالے کیے جائیں گے۔ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے لبنان میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا کی شرط رکھی تھی۔

سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کے پہلے مرحلے کے بعد پاکستان اور قطر کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اگلے 60 دنوں میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جامع روڈ میپ پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اعلامیہ میں لبنان میں جنگ بندی اور فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ‘ڈی کنفلیکشن سیل’ بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست رابطوں کو ممکن بنانے کے لیے نیا فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں