زیورخ (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کر لیا اور پاکستان روانہ ہو گئے۔
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی۔
زیورخ کے ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔


