لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تشکیل دیے گئے ہیں۔ اس نظام کے تحت حساس جلوسوں اور مجالس کا دس سالہ سیکیورٹی ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اسپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کیا گیا ہے تاکہ تمام سیکیورٹی معلومات ایک مرکزی نظام کے ذریعے دستیاب ہوں۔
پولیس ذرائع کے مطابق محرم سیکیورٹی کے لیے اے آئی بیسڈ پیشگی وارننگ سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے، جو ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کرے گا۔
دس سالہ واقعاتی ریکارڈ کی بنیاد پر حساس جلوسوں کی نئی سیکیورٹی گریڈنگ کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی تعیناتیوں کے فیصلے بھی ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک مرکزی کنٹرول روم کو ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی سہولت حاصل ہوگی، جس کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے گی۔


