ہومUncategorizedفلپائن میں اسکول فائرنگ میں 3 طالب علم ہلاک، 2 حملہ آور...

فلپائن میں اسکول فائرنگ میں 3 طالب علم ہلاک، 2 حملہ آور گرفتار

منیلا (لارڈ میڈیا): فلپائن کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 طالب علم ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہائی اسکول میں 14 اور 15 سال کے دو مبینہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جنہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیٹے جزیرے میں واقع نیشنل ہائی اسکول میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کی ممکنہ وجہ اسکول میں طلبہ کو ہراساں کرنا بتایا گیا ہے، جبکہ 3 طالب علم ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 38 بور اور 9 ایم ایم پستول استعمال کیا۔ ان میں سے ایک ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے، جسے واقعے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم نے بعد میں خود کو حکام کے سامنے سرنڈر کردیا۔

فلپائن کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ صدر اس افسوسناک واقعے پر افسردہ ہیں اور انہوں نے ملک بھر میں سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر تعلیمی اداروں اور دفاتر میں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں