بیروت (لارڈ میڈیا): لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جاری ہیں۔ تازہ ترین کارروائی میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔ لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ صور میں بھی 2 فلسطینی نژاد باشندے شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون پر قبضہ برقرار رکھے گی۔ دوسری جانب، پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو 24 گھنٹے سے زائد ہوگئے ہیں، تاہم امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل کی ترسیل جاری ہے۔ امریکا ایران بات چیت میں حزب اللہ کا معاملہ ہنگامی ایجنڈے میں شامل ہے۔
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری