ہومUncategorizedخیبر میں گھریلو تشدد کی شکار فرانسیسی خاتون بچوں سمیت بازیاب

خیبر میں گھریلو تشدد کی شکار فرانسیسی خاتون بچوں سمیت بازیاب

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی 54 سالہ فرانسیسی خاتون کو چار بچوں سمیت بازیاب کرا لیا گیا۔ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق، خیبرپولیس نے 18 جون کو موصولہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اس کے گھر سے نکالا، جہاں مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے اس پر تشدد کیا جا رہا تھا۔ خاتون نے 2014 میں پاکستانی شہری سے شادی کی تھی اور وہ باڑہ میں مقیم تھیں۔ خاتون نے بتایا کہ اسے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور شوہر کی بدسلوکی کا سامنا تھا۔ پولیس نے خاتون اور بچوں کو تحویل میں لے کر پشاور منتقل کردیا ہے۔ خاتون نے فرانس واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ فارن آفس نے فرانسیسی سفارت خانے کو مراسلہ بھیجا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں