ہومUncategorizedبلوچستان روشن مستقبل کی راہ پر، دشمن پریشان: بگٹی

بلوچستان روشن مستقبل کی راہ پر، دشمن پریشان: بگٹی

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور دشمن قوتیں اس پیش رفت سے پریشان ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض بیرونی عناصر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اگر ان کی سرپرستی ختم ہو جائے تو یہ تنظیمیں جلد ہی ماضی کا حصہ بن جائیں گی۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں