تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون پر قبضہ برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کے شہریوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کے 20 فیصد رقبہ پر قبضہ کر رکھا ہے، جس سے لاکھوں لبنانی شہری متاثر ہوئے ہیں۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ان کے مطابق اسرائیل کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی نے ایران کے انقلابی گارڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دے گا۔


