ہانگ کانگ (لارڈ میڈیا): ہانگ کانگ حکومت نے شہر میں شرحِ پیدائش بڑھانے کے لیے نوزائیدہ بچوں کے والدین کو 18 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر کے ‘بےبی بونس’ فراہم کیے ہیں۔ محنت و بہبود کے سیکریٹری کرس سن یوک ہان نے بتایا کہ 31 مئی 2026 تک 71,866 بچوں کے والدین کو 20,000 ہانگ کانگ ڈالر کا بونس دیا جا چکا ہے۔
یہ اسکیم اکتوبر 2023 میں چیف ایگزیکٹو جان لی کا-چیو کی جانب سے شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد شہر کی کم شرحِ افزائشِ نسل کو بہتر بنانا تھا۔ اسکیم اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے مگر حکومت اس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔
کرس سن نے بچوں کی پیدائش کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے نئے ٹیکس مراعات کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان مراعات کے تحت نومولود بچوں کے لیے اضافی چائلڈ الاؤنس کے دعوے کی مدت میں توسیع کی جائے گی اور الاؤنس کو بڑھا کر 1 لاکھ 40 ہزار ہانگ کانگ ڈالر کیا جائے گا۔


