لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ جی کے میچ میں ایران اور بیلجیئم کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
پہلے ہاف میں ایران کو سبقت مل سکتی تھی جب 28ویں منٹ میں ایک فری کک پر گیند بیلجیئم کے گول میں پہنچ گئی، مگر ریفری نے آفسائیڈ قرار دے کر گول مسترد کردیا۔
میچ میں بیلجیئم کی بالادستی نظر آئی لیکن ایران کے گول کیپر علی رضا کی شاندار کارکردگی نے کئی حملے ناکام بنائے۔ خاص کر دوسرے ہاف میں ان کی ایک شاندار ‘سیو’ کو ماہرین نے ٹورنامنٹ کی بہترین سیو قرار دیا۔
بیلجیئم کے تجربہ کار گول کیپر کورٹوا نے بھی عمدہ گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی ٹیموں کو سبقت نہ دلا سکے۔


