نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر 12 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کی ٹیم نے 2014 کے بعد پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی۔ فیصلہ کن گول انداوو نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں کیا، جس سے ٹیم کو 3 قیمتی پوائنٹس ملے۔ جرمنی نے میکسیکو اور امریکا کے بعد راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب نیدرلینڈز نے سوئیڈن کو 1-5 سے شکست دی جبکہ کوراساو اور ایکواڈور کا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ گروپ اے میں میکسیکو 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گروپ ڈی میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔


