ہومانٹرنیشنلمہاراشٹرا مندر حادثہ: 6 ہلاک، 18 زخمی

مہاراشٹرا مندر حادثہ: 6 ہلاک، 18 زخمی

پربھنی (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پربھنی میں واقع یشواڑی ہنومان مندر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جب زیر تعمیر ستون گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مندر کے احاطے میں تعمیراتی کام جاری تھا اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو پربھنی، ناندیڑ اور آر پی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں