ہومUncategorizedنیدرلینڈز کی سویڈن کو شکست، گروپ ایف میں اول پوزیشن

نیدرلینڈز کی سویڈن کو شکست، گروپ ایف میں اول پوزیشن

ہیوسٹن (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے میچ میں نیدرلینڈز نے سویڈن کو 1-5 سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ میچ ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ڈچ ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے برین بروبی نے پانچویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ 17ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری کو 0-2 تک بڑھا دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک سویڈن کوئی جواب نہ دے سکا۔

دوسرے ہاف میں کوڈی گکپو نے دو مزید گول کر کے اسکور 0-4 کر دیا۔ سویڈن کی جانب سے انتھونی ایلنگا نے 59ویں منٹ میں ایک گول ضرور کیا لیکن ڈچ ٹیم کی برتری برقرار رہی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں کریسنسیو سمر ویل نے 89ویں منٹ میں گول کر کے نیدرلینڈز کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ اس کامیابی کے ساتھ نیدرلینڈز گروپ ایف میں سرفہرست آ گیا ہے۔

یہ فتح نیدرلینڈز کے لیے اس لحاظ سے بھی اہم رہی کہ جاپان کے خلاف پہلے میچ میں 2-2 کے ڈرا کے بعد اسے مکمل تین پوائنٹس کی ضرورت تھی۔ نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا 100واں گول بھی مکمل کیا، جو ڈچ فٹبال کے لیے ایک یادگار سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں