لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران سے 4 جولائی تک نامزدگیاں مانگی گئی ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے سینئر اور قابل وکلا کو جج مقرر کرنے کے لیے 4 جولائی تک نامزدگیاں جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 10 خالی آسامیوں کے لیے سینئر وکلا کے نام 4 جولائی تک جمع کروائے جائیں گے، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کرے گا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کل 60 ججز کی آسامیاں ہیں، جن میں سے 41 پر ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 19 آسامیاں خالی ہیں۔


