ہومانٹرنیشنلپاکستان نے افغان طالبان کے ڈرون حملوں کے دعوے کو سختی سے...

پاکستان نے افغان طالبان کے ڈرون حملوں کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک ونگ نے جمعے کو ایک بیان میں کہی۔

وزارت اطلاعات نے طالبان کے دعوے کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بیانات کا مقصد دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو چھپانا ہے۔

وزارت کے مطابق، داعش سمیت دو درجن سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانے افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں ہیں، اور افغان طالبان کی جانب سے ایسے بیانات جاری کیے جاتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ابتدائی نوعیت کا ڈرون خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا جسے پاکستان ایئر فورس کے الرٹ فضائی دفاعی نظام نے فوری نشاندہی کرکے ناکارہ بنا دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں