ہومUncategorizedقومی اسمبلی میں ایران امریکا امن ڈیل پر قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں ایران امریکا امن ڈیل پر قرارداد منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی نے ایران امریکا امن ڈیل پر تہنیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد ایوان میں پیش کی، جس میں ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کی سفارتکاری نے ملک کو عالمی سطح پر قابل اعتماد، غیرجانبدار ثالث کے طور پر منوایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے امن پسند، مثبت اور تعمیری عالمی کردار کو سراہا گیا۔

متفقہ قرارداد میں عالمی امن، علاقائی استحکام، مذاکرات، مصالحتی سفارتکاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی نے تاریخی امن معاہدے کو خطے اور دنیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا۔

قرارداد میں خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال، ذمہ دارانہ اور مصالحتی کردار کو قومی اعزاز قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں