راولپنڈی (لارڈ میڈیا): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت اور دفاعی پیداوار پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


