قم (لارڈ میڈیا): ایران کی ایک عدالت نے گلوکارہ پرستو احمدی اور کاروان سرائے کنسرٹ کے مزید 8 ارکان کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے انٹرنیٹ پر فحش اور ناشائستہ مواد پوسٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ ایرانی صوبہ قم کی عدالت نے اسلامی قانون کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے ہر رکن کو یکساں سزا سنائی۔ عدالت نے گلوکارہ پر دو سال کے لیے ملک چھوڑنے اور فن سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ قومی میڈیا میں شائع کیا جائے گا تاکہ عوام کو آگاہی ہو سکے۔
انٹرنیٹ پر ناشائستہ مواد پوسٹ کرنے پر ایرانی گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزا