نئی دہلی (لارڈ میڈیا): جی 7 سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مودی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
مودی کے امریکی صدر کے سامنے خاموش رہنے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ نے انہیں ‘قاتل’ کہنے پر سوال اٹھائے جبکہ دیگر نے ان کے اعتماد کی کمی کو نشانہ بنایا۔
عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق، امریکی صدر نے ملاقات میں مودی کو ‘قاتل’ کا لقب دیا، جس پر بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی سخت تنقید کی۔
بھارتی تجزیہ کار سوشانت سارین نے کہا کہ امریکہ نے بھارت پر دوبارہ سخت ٹیرف اور دباؤ ڈالا، جبکہ مودی حکومت امریکی رویے کو نظر انداز کر رہی ہے۔


