ہومUncategorizedبہاولپور میں نومولود کے بازو کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ

بہاولپور میں نومولود کے بازو کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ

بہاولپور (لارڈ میڈیا): بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں دورانِ پیدائش نومولود بچی کے بازو کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر اہل خانہ نے اسپتال عملے پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ غیر تربیت یافتہ عملے اور ڈاکٹرز کی غیر ضروری زور آزمائی کے باعث بچی کے بازو کو نقصان پہنچا۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن کے مطابق کمیٹی میں ڈاکٹر شکیلہ یاسمین، ڈاکٹر فرخ زیدی اور ڈاکٹر انیلہ علی شامل ہیں، جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے۔ نومولود بچی کو فوری طور پر پیڈز آئی سی یو منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی ابتدا میں گھر پر ڈلیوری کی کوشش کی گئی تھی، تاہم پیچیدگیاں پیدا ہونے پر انہیں وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں