ہومUncategorizedاین ایف سی ایوارڈ محفوظ، پانی بند ہوا تو جنگ ہوگی، بلاول

این ایف سی ایوارڈ محفوظ، پانی بند ہوا تو جنگ ہوگی، بلاول

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو نے صوبوں کو پیسہ سرپلس دکھانے کا کہا جاتا ہے جبکہ ملکی معیشت کو بچانے کے لیے صوبے قربانیاں دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے بجٹ سے قبل 18ویں ترمیم کے خاتمے کی افواہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بی آئی ایس پی کو ختم کرنے کی باتیں افسوسناک ہیں۔ انہوں نے پیٹرولیم لیوی کو این ایف سی ایوارڈ کی خلاف ورزی قرار دیا اور صوبوں کو ان کے حق سے محروم رکھنے پر تنقید کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادکشمیر کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے اور احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایران اور امریکا کے معاہدے کو امن کی جانب ایک قدم قرار دیا اور پاکستان کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور مودی کو پانی بند کرنے کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں