ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارت کی معروف سینئر اداکارہ سہاسنی مولے نے 75 برس کی عمر میں شادی کر لی ہے۔ سہاسنی مولے کی شادی ایک معروف سائنٹسٹ اتُول سے ہوئی، جن کے ساتھ ان کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی۔ سہاسنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 60 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ مناسب ساتھی نہ ملنے کو قرار دیا۔
سہاسنی مولے کی ملاقات ان کے شوہر اتُول سے فیس بک کے ذریعے ہوئی۔ سہاسنی نے کہا کہ انہوں نے فیس بک آئی ڈی بنانے کی وجہ یہ تھی کہ ان کی دوست نے مشورہ دیا تھا کہ اس سے کام حاصل کرنا آسان ہوگا۔ ایک دن براؤزنگ کرتے ہوئے اتُول کی آئی ڈی پر ان کی نظر پڑی اور انہیں دلچسپ محسوس ہوئی جس پر انہوں نے رابطہ کیا۔
سہاسنی مولے کے مطابق، اتُول نے کبھی براہ راست شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ اشاروں میں بات کرتے رہے۔ ان کی دوستی بڑھتی گئی اور جان پہچان کے 75 دن کے اندر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔


